یمنی حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملے ، 11 افراد ہلاک،32زخمی

یمنی حوثیوں کے میزائل اور ڈرون  حملے ، 11 افراد ہلاک،32زخمی

عدن (اے ایف پی) ایران نواز حوثی باغیوں کے یمن کے ساحلی شہر مخا میں میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے ۔

طبی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 3 شہری اور 8 فوجی  شامل ہیں، جبکہ 6 شہریوں سمیت 32 افراد زخمی ہوئے ۔ حوثی فوجی ترجمان یحیی سریع نے سعودی فوجی اہلکاروں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔ حوثی حکام کے مطابق مخا بندرگاہ اور باب المندب کے قریب متعدد مقامات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے ۔یمنی حکومتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جنوب مغربی صوبے عدالی میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے کیے جس میں بھاری جانی نقصان ہوا اور فوجی سازوسامان تباہ کردیا گیا ہے ۔صدارتی لیڈرشپ کونسل کے رکن عبدالرحمان المحرامی نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ یمنی فورسز نے شمالی عدالی میں باب غلق، الفخر اور مارس کے محاذوں پر حوثیوں کے ٹھکانوں، فوجی بیرکوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔حملوں میں حوثی بیرکوں، خندقوں، سرنگوں اور فوجیوں کے ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ فوجی گاڑیوں اور آلات کو بھی نقصان پہنچا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...