طاقتور سمندری طوفان ’’ٹائیفون ڈولفن‘‘ چین کے صوبہ ژی جیانگ سے ٹکرا گیا
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے مشرقی ساحل سے رواں سال کا طاقتور ترین سمندری طوفان ’’ٹائیفون ڈولفن ٹکرا گیا،
جس کے باعث موسلادھار بارش، تیز ہواؤں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا۔10 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات منتقل اور 1500 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان نے صوبہ ژی جیانگ کے شہر یویوان کے قریب لینڈ فال کیا، جہاں ہواؤں کی رفتار 151 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ حکام نے سمندری کارکنوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا جبکہ بحری جہازوں کو بندرگاہوں پر واپس بلا لیا گیا۔محکمہ موسمیات نے ژی جیانگ، شنگھائی، شمالی فوجیان، شمال مشرقی جیانگ شی، وسطی و جنوبی آنہوئی اور جیانگ سو میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔دوسری جانب سمندری طوفان کے نتیجے میں جاپان کے علاقے اوکیناوا میں مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 50 ہزار سے زائد عمارتوں کی بجلی معطل ہوگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments