جب تک میں وزیراعظم ہوں ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا: نیتن یاہو
تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر کہا ہے کہ جب تک میں وزیراعظم ہوں ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا ۔
ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکیں گے ۔بنیامن نیتن یاہو نے اسرائیلی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اس مقصد کے حصول کے لیے امریکا اور عرب ممالک کے ساتھ مذاکرات اور سفارتی کوششوں کے نتائج سے قطع نظر اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔اسرائیلی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ میں ایک بار پھر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ معاہدہ ہو یا نہ ہو، جب تک میں وزیراعظم ہوں ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments