امریکا :جعلی شادیوں کے ذریعے امیگریشن فراڈ، 11 افراد گرفتار

امریکا :جعلی شادیوں کے ذریعے  امیگریشن فراڈ، 11 افراد گرفتار

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی حکام نے غیرملکیوں کو مستقل رہائش دلانے کیلئے سینکڑوں جعلی شادیاں کرانے کے الزام میں 11 افراد کو گرفتار کرلیا۔۔۔

ملزمان  کو امیگریشن فراڈ سمیت مختلف الزامات کا سامنا ہے ۔ اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش نے کارروائی کو امریکی تاریخ میں شادیوں کے ذریعے فراڈ کے بڑے مقدمات میں سے ایک قرار دیا۔ حکام کے مطابق زیادہ تر چینی شہری جعلی شادی کیلئے ایک لاکھ ڈالر تک ادا کرتے ، جبکہ امریکی شریک حیات کو 30 ہزار ڈالر تک دئیے جاتے تھے ۔ ملزمان نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران ایک ہزار سے زائد جعلی شادیاں کرانے کا انتظام کیا۔ گرفتار افراد میں 10 چینی نژاد امریکی شہری اور ایک گرین کارڈ ہولڈر شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...