افغان جامعات میں سمارٹ فونز پر پابندی، طلبا کی آراء منقسم
کابل(اے ایف پی)افغانستان کی جامعات میں طلبا کو کیمپس میں سمارٹ فون لانے سے روک دیا گیا، جس پر طلبا کی آراء منقسم ہیں۔
بعض کا کہنا ہے کہ پابندی سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں جبکہ کچھ طلبا اسے تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے مفید قرار دیتے ہیں۔ طالبان کے سپریم لیڈر ہبت اللہ اخوندزادہ کی جانب سے جون میں سرکاری ملازمین کیلئے سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی کے بعد جامعات میں بھی یہ اقدام نافذ کیا گیا ہے ۔ قندھار یونیورسٹی کے ترجمان نذیر احمد قادری کے مطابق پابندی کا مقصد طلبا کی توجہ لیکچرز، مطالعے اور عملی کام پر مرکوز رکھنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments