ایران کیساتھ جنگ سے تنگ آ کر امریکی فوجیوں کی خودکشی کی کوشش

ایران کیساتھ جنگ سے تنگ آ کر  امریکی فوجیوں کی خودکشی کی کوشش

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی) ایران کے ساتھ جنگ سے تنگ آ کر امریکی فوجی خودکشی کی کوشش کرنے لگے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے خلاف جنگ طویل ہونے سے تنگ آ کر امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے پر تعینات کئی اہلکاروں نے خودکشی کی کوشش کی۔ طویل تعیناتی کے باعث امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن سے متعدد اہلکاروں نے سمندر میں کودنے کی کوشش کی۔ایک اہلکار کی اہلیہ نے بتایا کہ طویل اور مسلسل ڈیوٹی کے باعث ان کے شوہر نے جہاز سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی جبکہ جہاز کے عملے نے کئی اہلکاروں کو ایسا کرنے سے روکا۔رپورٹ میں امریکی بحری بیڑے پر خوراک اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قلت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے ۔دوسری جانب امریکی سینیٹرز نے واقعات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا جبکہ امریکی بحریہ نے جہاز پر تعینات فوجیوں میں خودکشی کی کوششوں یا ذہنی صحت کے مسائل میں اضافے کی تردید کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...