ہندو مذہب اختیار کریں یا علاقہ چھوڑ دیں بھارتی انتہاپسندوں کی عیسائیوں کودھمکی

 ہندو مذہب اختیار کریں یا علاقہ چھوڑ دیں  بھارتی انتہاپسندوں کی عیسائیوں کودھمکی

پٹنہ (اے پی پی)بھارتی ریاست بہار کے ایک گاؤں میں ہندو انتہاپسندوں نے عیسائی خاندانوں کو کھلے عام دھمکی دی ہے کہ وہ عیسائیت ترک کرکے ہندو مذہب اختیار کریں یا علاقہ چھوڑ دیں، جس سے اقلیتی برادری میں شدیدخوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بھاگلپور کے گاؤں گوپال پور میں ایک گاڑی پر نصب لاؤڈ سپیکروں کے ذریعے 42عیسائی خاندانوں کو دھمکیاں دی  گئی ہیں۔ اعلانات میں انہیں معاشرے کے غدار قرار دیتے ہوئے دیگر مقامی افراد سے ان کا سماجی بائیکاٹ کرنے پر زور دیا گیا۔اعلانات میں دعوی ٰکیا گیا ہے کہ گاؤں تاریخی طور پر صرف ہندوؤں کا ہے اور آئندہ یہاں صرف ہندو ہی رہیں گے ۔ مقامی عیسائیوں کے مطابق یہ دھمکیاں ایک عرصے سے جاری تھیں تاہم حالیہ دنوں میں ان میں مزید شد آ گئی ہے ۔مسیحی پادری اور انسانی حقوق کے کارکن فادر سیڈرک پرکاش نے کہا ہے کہ عیسائیوں کو مذہب ترک کرنے یا گھر چھوڑنے پر مجبور کرنا بھارت کے آئین میں دی گئی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...