ایران :امریکی فوجیوں کی تدفین کیلئے جگہ مختص ، 5 ہزار قبروں کی گنجائش

ایران :امریکی فوجیوں کی تدفین کیلئے  جگہ مختص ، 5 ہزار قبروں کی گنجائش

تہران(دنیا نیوز)ایران کے بہشت زہرا قبرستان کے سی ای او محمد جواد تاجک نے اعلان کیا ہے کہ تہران کی شہری حدود سے باہر ایک مقام کو ممکنہ جنگی حالات میں امریکی فوجی اہلکاروں کی عارضی تدفین کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد جواد تاجک نے کہا کہ یہ اقدام بحرانی انتظامات اور غیر معمولی حالات سے نمٹنے کی تیاریوں کا حصہ ہے ، مقررہ مقام پر تقریباً 5 ہزار قبروں کی گنجائش ہے ، یہ اقدام محض میڈیا مہم یا نفسیاتی کارروائی نہیں بلکہ تہران شہر سے باہر یہ مقام تیار کیا جا چکا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...