عالمی سٹاک مارکیٹس مستحکم، امریکی شرح سود بڑھنے کے امکانات کم
لندن (اے ایف پی)عالمی سٹاک مارکیٹس میں پیر کو مجموعی طور پر استحکام رہا۔ ایشیائی مارکیٹس میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص نے برتری حاصل کی۔۔۔
جبکہ یورپی مارکیٹس میں کاروبار نسبتاً محتاط رہا۔ کمزور لیبر مارکیٹ اور مہنگائی میں کمی کے اعدادوشمار کے باعث امریکی فیڈرل ریزرو کی آئندہ ماہ شرح سود بڑھانے کی توقعات کم ہوئی ہیں۔ دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کھولنے پر تاحال کوئی پیش رفت نہ ہونے سے تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments