زیمبیا:ہکائندے ہچیلے ما دوسری بار صدر منتخب

زیمبیا:ہکائندے ہچیلے ما  دوسری بار صدر منتخب

لوساکا(اے ایف پی)زیمبیا کے صدر ہکائندے ہچیلے ما صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے دوسری مدت کیلئے صدر منتخب ہوگئے ۔۔۔

 نتائج کے مطابق ہچیلے ما نے 60 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ سابق وزیر برائن منڈوبیلے کو 38 فیصد ووٹ ملے ۔ اپوزیشن نے انتخابی مہم کے دوران دھمکیوں، سرگرمیوں پر پابندیوں اور بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کیے ۔ ہچیلے ما نے کامیابی کے بعد عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے مزید محنت کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...