مذاکرات ناکام ،کینیڈین اشیا پر امریکی 50 فیصد ٹیرف نافذ

مذاکرات ناکام ،کینیڈین اشیا پر  امریکی 50 فیصد ٹیرف نافذ

مونٹریال(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف ہفتے سے نافذ ہوگیا، جس سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ نئی امریکی محصولات تقریباً 20 ارب ڈالر مالیت کی اشیا پر عائد ہوں گی، جو امریکا کو کینیڈا کی برآمدات کا ساڑھے 5 فیصد ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے امریکا کی جانب سے عائد محصولات کا ’’ڈالر بہ ڈالر‘‘ جواب دینے کا اعلان کردیا۔ کارنی نے واشنگٹن کی تجارتی معاہدے کیلئے شرائط مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی تجاویز میں آخری وقت میں کی گئی تبدیلیاں غیر منصفانہ اور معاشی طور پر ناقابل قبول تھیں۔ کینیڈین وزیراعظم کے مطابق ان تبدیلیوں نے مجوزہ تجارتی معاہدے کی قابلِ اعتماد حیثیت پر بھی سوالات اٹھا دئیے ۔ انہوں نے ٹرمپ پر تجارتی جنگ شروع کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کینیڈا 8 ستمبر سے امریکی سٹیل اور ڈیری مصنوعات سمیت دیگر اشیا پر برابرجوابی محصولات عائد کرے گا۔۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات کئی روز سے جاری تھے تاہم کسی حتمی معاہدے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...