سویڈن:ہائی سکول میں تلوار حملہ 17 سالہ طالبہ ہلاک، 3 زخمی

سویڈن:ہائی سکول میں تلوار حملہ  17 سالہ طالبہ ہلاک، 3 زخمی

فاغیرستا (اے ایف پی)سویڈن کے شہر فاغیرستا کے برینل ہائی سکول میں تلوار حملے کے نتیجے میں 17 سالہ طالبہ ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق 18 سالہ حملہ آور نے جمعہ کی سہ پہر سکول میں داخل ہوکر حملہ کیا، جس کے بعد گرفتاری کے دوران اسے گولی مار کر زخمی کردیا گیا۔ زخمیوں میں 12 اور 17 سالہ دو لڑکے بھی شامل ہیں، جن میں سے ایک کو ہنگامی سرجری کی ضرورت پڑی۔ ہفتے کو وزیراعظم اولف کرسٹرسن اور اپوزیشن رہنما میگڈالینا اینڈرسن نے سکول پہنچ کر متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...