120سابق فرانسیسی، برطانوی سفارتکاروں کا فلسطین میں عالمی قوانین کے تحفظ کا مطالبہ
پیرس(اے ایف پی)فرانس اور برطانیہ کے 102 سابق اعلیٰ سفارتکاروں نے اپنی حکومتوں سے فلسطینی علاقوں میں عالمی قوانین کے تحفظ کیلئے مشترکہ اقدامات کا مطالبہ کردیا۔
فرانسیسی اخبار لی موند میں شائع خط میں سفارتکاروں نے اسرائیل پر فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات تباہ کرنے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔ خط میں کہا گیا کہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ذمہ داروں کا احتساب ضروری ہے تاکہ دونوں ممالک پر دوہرے معیار کے الزامات کا جواب دیا جاسکے ۔ سابق سفارتکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں مکانات کی مسماری اور آبادکاروں کے تشدد کو نسلی صفایا قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments