نائجر :مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ، 15 اہلکار ہلاک
نیامی(اے ایف پی)مغربی نائجر میں مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے 15 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔
حملہ نائیجیریا اور بینن کی سرحد کے قریب دوسو خطے کے علاقے ٹیسا میں قائم سٹیشن پر کیا گیا۔ سابق مقامی منتخب عہدیدار نے بتایا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے چوکی کو نشانہ بنایا ،حملہ آور ممکنہ طور پر پڑوسی ملک نائیجیریا سے آئے تھے ۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں چوکی کے اندر جلی ہوئی گاڑیاں اور پناہ گاہیں دیکھی جاسکتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments