مصنوعی ذہانت انسانیت کے وجود کیلئے خطرہ بن سکتی : اقوام متحدہ
جنیوا(اے ایف پی)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت انسانیت کیلئے وجودی خطرہ بن سکتی ہے، اس لیے خطرات کم کرنے کیلئے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وولکر ترک نے کہا کہ وہ صنعت سے وابستہ ماہرین کے ان خدشات سے متفق ہیں کہ جدید مصنوعی ذہانت انسانیت کے وجود کیلئے خطرہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مصنوعی ذہانت کی سلامتی اور تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے اور موثر ضمانتیں فوری طور پر نافذ کی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments