ٹرمپ کی نیو میکسیکو کا نام ’نیو امریکا‘ رکھنے کی تجویز گورنر نے مسترد کر دی
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے ریاست نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے ’نیو امریکا‘ رکھنے کی تجویز دی جسے ریاستی گورنر نے فوری مسترد کردیا۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ کئی افراد نے نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز دی جو ریاست کے لیے زیادہ باوقار اور خوبصورت ہوگا۔ وائٹ ہاؤس نے بھی نام تبدیل کرنے کی تجویز کی حمایت میں تصویر شیئر کی۔ گورنر مشیل لوجان گریشم نے کہا کہ ریاست کا نام تبدیل کرنے پر کوئی بحث نہیں ہوگی، یہ نام امریکا کے وجود میں آنے سے پہلے سے چلا آرہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments