یوکرینی سرحد پر روسی ڈرون حملہ، 2شہری ہلاک ،3زخمی
کیف(اے ایف پی)یوکرین کے علاقے مولدووا کی سرحد پر واقع چیک پوسٹ پر روسی ڈرون حملے میں 2 شہری ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ۔
اوڈیسا کے گورنر اولیگ کیپر نے بتایا کہ روسی ڈرونز نے اسٹاروکوزاچے بین الاقوامی روڈ چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ یوکرین کی سرحدی محافظ سروس کے مطابق متاثرہ چیک پوسٹ دارالحکومت کیف سے تقریباً 500 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے ۔ حکام نے واقعے کے بعد سرحدی گزرگاہ پر آمدورفت معطل کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments