ایران نے امریکا کیخلاف محاذ آرائی بڑھا دی :تجزیہ کار
ایران مکمل جنگ چھڑنے کا خطرہ بھی مول لے رہا ،صورتحال مزید سنگین تہران خطے کے سیاسی حالات کو اپنے مفاد میں تبدیل کرنیکا موقع دیکھ رہا ایران خود کو جنگ میں کامیاب، امریکا کو نقصان میں سمجھتا ہے : تھامس
پیرس(اے ایف پی)تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکا کے خلاف اپنی محاذ آرائی میں شدت پیدا کر دی ہے ۔ اس کا مقصد امریکی صدر ٹرمپ کیلئے جنگ کی لاگت مزید بڑھانا ہے ۔ایران نے کشیدگی کم کرنے اور سفارتی راستہ اختیار کرنے کے بجائے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے ۔ تہران ایک بار پھر مکمل جنگ چھڑنے کا خطرہ بھی مول لے رہا ہے ۔وسط مدتی انتخابات 3 نومبر کو ہونے والے ہیں اور ٹرمپ پر جنگ ختم کرنے کیلئے دباؤ بڑھ رہا ہے ۔ ایرانی قیادت نے امریکا کے ساتھ محاذ آرائی کی اپنی روایتی پالیسی کو مزید مضبوط کر لیا ہے ۔ایران نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال کرنے کے بجائے وہاں ایک نیا ممنوعہ علاقہ قائم کیا اور بعد میں اسے مزید وسیع کر دیا۔یونیورسٹی آف اوٹاوا کے پروفیسر تھامس جونو نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایران سمجھتا ہے کہ وہ جنگ میں کامیاب ہو رہا ہے جبکہ امریکا کو نقصان ہو رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو محسوس ہوتا ہے کہ اسے امریکا کی کمزوری اور مشکلات سے فائدہ اٹھانے کا موقع مل گیا ہے تاکہ خطے کے سیاسی اور تزویراتی حالات کو اپنے مفاد کے مطابق ڈھالا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments