امریکا: پہلی بار خفیہ دہشتگردی عدالت میں کارروائی، افغان خاتون ملک بدر
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں پہلی بار خصوصی ’’ایلین ٹیررسٹ ریموول کورٹ‘‘ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے افغان نژاد خاتون نظیرہ حاجی زادہ کو ملک بدر کردیا گیا۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 47 سالہ حاجی زادہ نے مقدمے کی مزید پیروی کے بجائے امریکا چھوڑنے پر رضامندی ظاہر کی۔ 1996 میں قائم کی گئی عدالت میں یہ پہلا مقدمہ تھا۔ حاجی زادہ پر کسی فوجداری جرم کا الزام نہیں تھا، تاہم استغاثہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اہلخانہ کو انتہا پسند نظریات کی جانب مائل کیا۔ ان کے بیٹے اور داماد کو 2024 کے صدارتی انتخاب کے روز بڑے پیمانے پر فائرنگ کے منصوبے میں سزا سنائی جاچکی ہے ۔ وکلا نے خفیہ شواہد تک رسائی نہ دینے پر کارروائی کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اعتراض کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments