سویڈن پارلیمانی انتخابات، ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعتیں آگے

سٹاک ہوم: (دنیا نیوز) سویڈن میں پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج اور ایگزٹ پول کے مطابق بائیں بازو کی جماعتوں نے واضح برتری حاصل کرلی ہے۔

سویڈش نشریاتی ادارے ایس وی ٹی کے ایگزٹ پول کے مطابق مرکز سے بائیں بازو کے اتحاد کو 51.3 فیصد ووٹ ملے جبکہ دائیں بازو کی جماعتیں پیچھے ہیں، ٹی وی فور کے الگ انتخابی جائزے میں بھی مرکز سے بائیں بازو کے اتحاد کو برتری حاصل رہی۔

اگر ایگزٹ پول کے نتائج سرکاری نتائج میں بھی برقرار رہتے ہیں تو یہ سویڈن میں حالیہ برسوں کے دوران دائیں جانب بڑھتے سیاسی رجحان کیلئے بڑا دھچکا ہوگا اور سوشل ڈیموکریٹ رہنما ایوا میگڈالینا اینڈرسن کے دوبارہ وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

ایس وی ٹی کے ایگزٹ پول کے مطابق بائیں بازو اتحاد کو پارلیمان میں 183 نشستیں ملنے کا امکان ہے، حکومت بنانے کے لیے 175 نشستیں درکار ہیں،دائیں بازو کی جماعتوں کو 166 نشستیں ملنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...