سندھ طاس معاہدے پر عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی کامیابی :چینی اخبار

سندھ طاس معاہدے پر عالمی عدالت کا  فیصلہ پاکستان کی کامیابی :چینی اخبار

بیجنگ(دنیا نیوز)چین کے مو قر جریدے ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ نے سندھ طاس پر عالمی عدالت کے فیصلے کو پاکستان کی کامیابی قرار دے دیا۔

چینی جریدے کے مطابق بین الاقوامی ٹربیونل کے فیصلے سے پاکستان کو غیر متوقع کامیابی حاصل ہوئی، ٹربیونل نے قرار دیا کہ ایسا اقدام نہیں ہونا چاہئے تھا۔ عالمی ٹربیونل کے فیصلے سے پاکستان کا بھارت پر پلڑا بھاری ہو گیا، دونوں ممالک کے درمیان جنگوں اور چپقلش کے باوجود سندھ طاس معاہدہ ہمیشہ برقرار رہا۔جریدے کے مطابق عدالت کے فیصلے سے پاکستان کے مو قف کو مزید تقویت ملی، یہ پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے جس نے بھارتی ہتھکنڈوں کو الٹا کر رکھ دیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...