کوسوو پارلیمنٹ نے نئی حکومت کی منظوری دیدی ، سیاسی بحران ختم

کوسوو پارلیمنٹ نے نئی حکومت کی  منظوری دیدی ، سیاسی بحران ختم

پریشتینا(اے ایف پی)کوسوو کی پارلیمنٹ نے قائم مقام وزیراعظم البن کرتّی کی قیادت میں نئی حکومت کی منظوری دے دی،

جس کے بعد انتخابات کے بعد جاری تین ماہ کا سیاسی تعطل ختم ہوگیا۔ پارلیمانی سپیکر البولینا ہاشیو کے مطابق 120 رکنی اسمبلی میں حکومت  کے حق میں 62 ارکان نے ووٹ دیا۔حکومت کی تشکیل کے باوجود یورپ کی کم عمر ترین جمہوریت میں سیاسی عدم استحکام برقرار رہنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ نئی حکومت کو داخلی سیاسی اختلافات اور اہم حکومتی معاملات پر مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...