اسرائیلی وزیر ثقافت کاغزہ دستاویزی فلم کے ہدایتکاروں کی شہریت منسوخ کرنے کا مطالبہ
یروشلم(اے ایف پی)اسرائیلی وزیر ثقافت میکی زوہار نے غزہ سے متعلق دستاویزی فلم بنانے والے اسرائیلی ہدایتکاروں یووال ابراہم اور ریچل سور کی شہریت منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
زوہار نے دونوں پر ریاست سے غداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی اسرائیلی شہریت منسوخ کرانے کیلئے فوری کارروائی کریں گے ۔ دونوں ہدایتکاروں کی دستاویزی فلم ’’نازا‘‘ میں غزہ میں شہریوں کی ہلاکت کیلئے اسرائیلی مصنوعی ذہانت کے استعمال کو موضوع بنایا گیا ہے ۔ فلم نے وینس فلم فیسٹیول میں خصوصی جیوری ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments