امریکا میں ڈیزل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
واشنگٹن (اے ایف پی )امریکا میں ڈیزل کی اوسط قیمت ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی۔۔۔
، منگل کو ایک گیلن ڈیزل کی قیمت 6.2694 ڈالر ہوگئی جس سے صدر ٹرمپ کو مڈٹر م الیکشن سے پہلے بڑادھچکا لگا ہے ۔ امریکی موٹرسٹ ایسوسی ایشن اے اے اے کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے باعث رسد متاثر ہونے اور یوکرین کی جانب روسی آئل ریفائنریوں پر حملوں سے ڈیزل کی عالمی مارکیٹ میں قلت مزید بڑھ گئی ہے ۔امریکا میں ڈیزل کی قیمت پہلی بار گزشتہ جمعے 6 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کرگئی تھی، جبکہ ایران کے ساتھ جنگ شروع ہونے سے قبل یہ 3.7577 ڈالر فی گیلن تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments