فلپائن کے مسلم خودمختار خطے میں معلق پارلیمان کا امکان
کوٹاباٹو(اے ایف پی)فلپائن کے خودمختار مسلم جنوبی خطے بنگسامورو میں تاریخی انتخابات کے بعد معلق پارلیمان بننے کا امکان پیدا ہوگیا۔۔۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق 80 رکنی پارلیمان میں کسی جماعت نے حکومت بنانے کیلئے درکار 41 نشستیں حاصل نہیں کیں۔ پیر کو ہونے والے انتخابات میں تقریباً 83 فیصد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ بنگسامورو فیڈرلسٹ پارٹی کو 35 فیصد جبکہ یونائیٹڈ بنگسامورو جسٹس پارٹی کو 32 فیصد ووٹ ملے ۔ دونوں جماعتوں نے بالترتیب 32 اور 29 نشستیں جیتنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ تیسرے نمبر پر آنے والا بارام گرینڈ کولیشن ممکنہ طور پر حکومت سازی میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments