اطالوی وزیراعظم کا سکولوں میں برقع اور نقاب پر پابندی کا اعلان
روم(اے ایف پی)اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی نے اعلان کیا ہے کہ سکولوں میں برقع اور نقاب پر پابندی عائد کرنے اور ہر کلاس میں غیرملکی طلبا کی تعداد محدود کرنے کیلئے نیا قانون جلد کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔
اطالوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی روایت کے نام پر لڑکیوں کو چہرہ چھپانے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ میلونی کے مطابق ایسے غیرملکی طلبا کے والدین کو بھی اطالوی زبان سیکھنے کی شرط عائد کی جائے گی جنہیں تعلیمی نظام میں انضمام میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ اٹلی میں پہلے ہی ایک کلاس میں غیرملکی طلبا کی تعداد 30 فیصد تک محدود ہے ، تاہم مخصوص حالات میں یہ حد کم یا زیادہ کی جاسکتی ہے ۔ ملک میں غیرملکی طلبہ مجموعی تعداد کا تقریباً 12 فیصد ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments