شمالی کوریا کا 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ، جنوبی کوریا کا احتجاج
سیول(اے ایف پی)شمالی کوریا نے مشرقی ساحل کے قریب سمندر میں دو مختصر فاصلے تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے ۔
جنوبی کوریا کے مطابق پہلا میزائل وونسان کے علاقے سے داغا گیا، جو 450 کلومیٹر تک گیا، جبکہ دوسرے میزائل نے 600 کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کیا۔ جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے ،جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر کے مطابق ہنگامی اجلاس میں تجربات کے قومی سلامتی پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments