تہران :حجاب کے بغیر خواتین کی دوڑ، منتظمین کیخلاف مقدمہ
تہران(اے ایف پی)ایران میں حجاب کے بغیر خواتین کے دوڑ میں حصہ لینے کی تصاویر سامنے آنے کے بعد حکام نے منتظمین کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرلیا۔
عدلیہ کے مطابق تہران میں جمعہ کو 10 کلومیٹر دوڑ میں قانونی اور مذہبی ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی۔ تقریب کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری تصاویر میں متعدد خواتین کو بغیر سر ڈھانپے دوڑتے دیکھا گیا۔ ایران میں خواتین کیلئے عوامی مقامات پر بال ڈھانپنا اور ڈھیلے لباس پہننا لازمی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments