ایتھنز :سن بیڈ تنازع پر جھگڑا 82 سالہ شخص ہلاک،ملزم گرفتار

ایتھنز :سن بیڈ تنازع پر جھگڑا  82 سالہ شخص ہلاک،ملزم گرفتار

ایتھنز(اے ایف پی) یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریب ساحل پر سن بیڈ کے تنازع پر جھگڑے کے دوران 82 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق معمر شخص کا 76 سالہ شخص اور 21 سالہ خاتون سے سن بیڈ کے معاملے پر تنازع ہوا جو بعد ازاں دونوں مردوں میں ہاتھا پائی میں بدل گیا۔ پولیس کے مطابق 82 سالہ شخص کو شدید زخمی حالت میں وولیگمینی کے ساحلی علاقے سے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے 76 سالہ شخص اور 21 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...