بھارت،60سالہ تاجر قتل،بیٹے نے جائیداد کی خاطر مار ڈالا

بھارت،60سالہ تاجر قتل،بیٹے  نے جائیداد کی خاطر مار ڈالا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست اترپردیش میں فارما کے کاروبار سے وابستہ 60 سالہ وِنیت منوچا کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، جن کی گلا کٹی لاش 5 ستمبر کو کانپور میں واقع ایک فلیٹ سے ملی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول کے بیٹے سبرت نے اس خدشے کے تحت اپنے والد ونیت منوچا کو قتل کیا کہ کہیں وہ اپنی محبوبہ کے ساتھ رہنا شروع کر کے اپنی تمام   جائیداد اس کے نام منتقل نہ کر دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق واردات کے وقت ونیت گھر میں اکیلے تھے جبکہ ان کا بیٹا سبرت اپنی اہلیہ شالو کے ہمراہ ایک تقریب میں گیا ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش سبرت نے بتایا کہ میرے والد کے متعدد خواتین سے تعلقات تھے اور مجھے خدشہ تھا کہ والد کسی دوسری خاتون کے ساتھ رہنے لگیں گے اور جائیداد اس کے نام کر دیں گے ، تفتیش میں سبرت اور وشال(سابق ملازم)کے درمیان حذف شدہ پیغامات بھی برآمد ہوئے ، تحقیقات کے دوران وشال نے پولیس کو بتایا کہ سبرت نے مجھے اپنے والد کو قتل کرنے کے لیے کہا اور بدلے میں 6 لاکھ روپے دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔ کیس کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...