مجھے جعلی مقابلے میں قتل کیا جاسکتا ہے :سونم وانگچک
لیہہ (اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرتسلط جموں و کشمیر میں معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ قابض حکام کے خلاف آواز اٹھانے پر انہیں کسی فرضی مقابلے میں قتل کیا جا سکتا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سونم وانگچک نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی جان کو لاحق خطرات کے بارے میں دھمکیاں موصول ہوئی ہیں اور وہ کسی بھی نتیجے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ انہیں جیل میں قید کیاگیااور اب یہ خدشہ ہے کہ مجھے کہیں جعلی مقابلے میں قتل کر دیا جائے گا۔وانگچک نے گزشتہ سال لیہہ میں ہونے والے تشدد پر بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے استعفے کا مطالبہ کیا، جس میں چار افراد مارے گئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments