مکہ دفاعی اتحاد ایران سمیت مسلم دنیا کیلئے وسیع تر معاہدے میں تبدیل ہوسکتا:ترک پارلیمانی سپیکر
انقرہ (رائٹرز)ترکیہ کے پارلیمانی سپیکر نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پانے والا دفاعی معاہدہ ایران سمیت مسلم دنیا کے لیے ایک وسیع تر معاہدے میں تبدیل ہو سکتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے کو اگلے ماہ سے توثیق کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کی توقع ہے ۔پارلیمانی سپیکر نعمان قورتولموش نے انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہااس معاہدے کا نشانہ کوئی مخصوص ملک نہیں ہے ، بلکہ اس کا بنیادی مقصد تنازعات اور اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کے درمیان خطے کے ممالک کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments