اسحاق ڈار کی یواین جنرل اسمبلی کے صدر ،بحرین ،سنگا پورکے وزرائے خارجہ سے ملاقات

 اسحاق ڈار کی یواین جنرل اسمبلی  کے صدر ،بحرین ،سنگا پورکے  وزرائے خارجہ سے ملاقات

نیویارک (اے پی پی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر اجلاس کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمن سے ملاقات کی اور جنرل اسمبلی کے صدر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

 دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے ڈاکٹر خلیل الرحمن کو پاکستان کی حمایت اور تعمیری تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر بحرین کے وزیر خارجہ معالی ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے بھی ملاقات کی اور علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیر اعظم سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالا کرشنان سے بھی ملے اوردونوں وزرا نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا جبکہ اسحاق ڈار نے انٹیگوا اینڈ باربوڈا کے وزیر خارجہ ای پی چیٹ گرین سے ملاقات کی اوردوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے آئندہ دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کے دوران دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...