امریکا، چین اے آئی کے ناخوشگوار واقعات پر رابطہ چینل پر متفق
چین نے امریکی صدر کی اے آئی کیلئے ’’سپر انٹیلی جنس‘‘اصطلاح کو اہم قرار دیا اوپن اے آئی کے مصنوعی ذہانت ٹولز سے صارفین کی 53تصاویر آن لائن پوسٹ
بیجنگ،واشنگٹن،سان فرانسسکو(اے ایف پی) امریکا اور چین نے مصنوعی ذہانت سے متعلق کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں باہمی رابطے کے لیے خصوصی چینل قائم کرنے پر اتفاق کرلیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات میں مصنوعی ذہانت، تجارت اور ایران جنگ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔چین نے مصنوعی ذہانت کے بجائے ’’سپر انٹیلی جنس‘‘ کی اصطلاح اپنانے کے امریکی فیصلے کو اہم قرار دیتے ہوئے واشنگٹن کی وضاحت کا احترام کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ چینی وزارت خارجہ نے ہفتے کو بیان میں کہا کہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی مسلسل ترقی کر رہی ہے اور تمام فریق نئی صورتحال کے تناظر میں تبادلہ خیال اور اتفاق رائے کے لیے تعاون بڑھا سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے منگل کو کہا تھا کہ ان کی انتظامیہ سرکاری مواصلات میں مصنوعی ذہانت کو سپر انٹیلی جنس یا ایس آئی کا نام دے گی۔ ٹرمپ نے چینی صدر سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ چینی صدر کو نئی اصطلاح پسند آئی۔اوپن اے آئی نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے مصنوعی ذہانت کے ٹولز نے چیٹ جی پی ٹی صارفین کی 53 تصاویر کمپنی کے علم کے بغیر آن لائن ویب سائٹس پر پوسٹ کردیں۔ کمپنی کے مطابق تصاویر حادثاتی طور پر امیج ہوسٹنگ سائٹس پر اپ لوڈ ہوئیں اور ان کے لنکس عوامی طور پر درج نہیں تھے ۔ اوپن اے آئی نے بتایا کہ زیادہ تر تصاویر ہوسٹنگ فراہم کرنے والوں کی مدد سے ہٹا دی گئی ہیں جبکہ باقی تصاویر کو بھی ہٹانے کا عمل جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments