انڈونیشیا:جنگلاتی آگ سے بورنیائی اورنگوٹان کی بقا کو خطرات لاحق
جکارتہ(اے ایف پی)انڈونیشیا کے جزیرے بورنیو کے جنگلات میں لگی آگ سے بورنیائی اورنگوٹان کی بقا کو مزید خطرات لاحق ہوگئے۔
ئی یو سی این کے مطابق آگ اس وقت ایسے علاقوں میں پھیل رہی ہے جہاں بورنیو کے 52 فیصد اورنگوٹان آباد ہیں۔ دھویں اور آگ سے اورنگوٹان کی صحت، رویوں اور قدرتی ماحول پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ محکمہ جنگلات کے مطابق منگل تک 100 جانوروں کو بچایا گیا، جن میں 53 اورنگوٹان شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments