بھارتی ریاست ناگالینڈ میں زہریلی شراب پینے سے 19 افراد ہلاک
نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی ریاست ناگالینڈ میں زہریلی شراب پینے سے دو روز میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔
توئن سانگ کے علاقے میں 11 جبکہ موکوک چنگ میں 8 افراد ہلاک ہوئے ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اموات مبینہ طور پر غیر معیاری یا جعلی شراب کے استعمال سے ہوئیں۔ناگالینڈ میں ساڑھے تین دہائیوں سے زائد عرصے سے شراب کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے ۔پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments