ایتھنز :دھماکے سے رہائشی عمارت منہدم، 4امریکی سیاحوں سمیت6ہلاک
ایتھنز(اے ایف پی)یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں دھماکے کے نتیجے میں تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 4امریکی سیاحوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ سیاحوں میں مقبول علاقے پلاکا میں پیش آیا، امریکی خاندان عمارت کی پہلی منزل پر کرائے کے فلیٹ میں مقیم تھا۔ یونانی حکام کے مطابق دھماکا ممکنہ طور پر گیس لیکیج کے باعث ہوا۔ حادثے میں ایک معمر برطانوی شہری اور اس کی یونانی اہلیہ بھی جان سے گئے ، جو عمارت کی دوسری منزل پر رہتے تھے ۔ دھماکے سے قریبی املاک اور سڑک پر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments