روس، یوکرین کے باہمی حملے ، 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی
کیف،ماسکو(اے ایف پی)روس اور یوکرین میں جاری جنگ کے دوران ہفتے کو باہمی حملوں میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ روسی حملوں میں روز بروز شدت آرہی ہے ۔ زاپوریژیا اور سومی میں دو،دو افراد جان سے گئے ، ایک بچہ زخمی ہوا۔ کیف میں روسی حملے کے نتیجے میں ایک رہائشی عمارت متاثر ہوئی اور متعدد افراد زخمی ہوئے ۔ دوسری جانب روسی حکام کے مطابق کراسنودار میں یوکرینی ڈرون حملے سے 3 افراد ہلاک ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments