کینیڈا کا سویڈش کمپنی سے 6 گلوبل آئی ریڈار طیارے خریدنے کا معاہدہ

کینیڈا کا سویڈش کمپنی سے 6 گلوبل آئی ریڈار طیارے خریدنے کا معاہدہ

مونٹریال(اے ایف پی)کینیڈا نے سویڈن کی دفاعی کمپنی’’ساب‘‘سے چھ گلوبل آئی ریڈار طیارے خریدنے کے لیے ابتدائی معاہدہ کرلیا۔

 کینیڈین دفاعی سرمایہ کاری ایجنسی کے مطابق گلوبل آئی طیارے کینیڈا میں تیار کیے جائیں گے اور بنیادی طور پر آرکٹک خطے کی نگرانی کے لیے استعمال ہوں گے ۔ کینیڈا نے طیاروں کے ساتھ گلوبل آئی نظام اور تربیت حاصل کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے ، تاہم اس حوالے سے حتمی شیڈول طے نہیں کیا گیا۔ کینیڈا اس سے قبل امریکی کمپنیوں سے بھی دفاعی طیاروں کی خریداری پر بات چیت کر رہا تھا، تاہم بالآخر ساب کے ساتھ معاہدہ طے پایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...