غزہ :رہائشی عمارت کے ملبے سے 100افراد کی لاشیں برآمد

غزہ :رہائشی عمارت کے ملبے سے 100افراد کی لاشیں برآمد

اجتماعی نماز جنازہ ادا ،مغربی کنارے میں آبادکاروں کی فائرنگ، فلسطینی شہید نابلس میں سینکڑوں اسرائیلی قبضہ گیروں کا حضرت یوسفؑ کے مزار پر حملہ

رملہ،نابلس(اے ایف پی،دنیا نیوز)غزہ میں رہائشی عمارت کے ملبے سے 100 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لاشیں غزہ سول ڈیفنس کی ٹیموں نے ملبے سے کالیں۔شہید فلسطینیوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جنازے میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔یہ رہائشی عمارت اکتوبر 2023 میں اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بنی تھی۔مغربی کنارے کے گاؤں یاسوف میں اسرائیلی آبادکاروں کی فائرنگ سے فلسطینی شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 51 سالہ یاسین آبادکاروں کی فائرنگ کا نشانہ بنے ۔یاسوف کے میئر جمعہ عبدالفتاح کے مطابق درجنوں مسلح آبادکاروں نے لاٹھیوں اور اسلحے کے ساتھ گاؤں پر دھاوا بولا اور گھروں کو نشانہ بنایا۔ میئرکے مطابق یاسین اپنے گھر کے دفاع کیلئے باہر نکلے تھے ۔دوسری جانب مغربی کنارے کے شہر نابلس میں سینکڑوں اسرائیلی قبضہ گیروں نے حضرت یوسفؑ کے مزار پر حملہ کر دیا۔اسرائیلی فوج حضرت یوسفؑ کے مزار پر حملہ کرنے والے آبادکاروں کو تحفظ فراہم کرتی رہی، فلسطینی رہائشیوں کو انخلا پر مجبور کیاگیا۔میڈیا رپورٹ کے متعدد گھروں کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...