روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
ماسکو: (شاہد گھمن) کریملن نے واضح کیا ہے کہ روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی منصوبہ یا ارادہ نہیں، یورپی ممالک کو جذبات پر قابو رکھتے ہوئے صورتِ حال کا معروضی جائزہ لینا چاہیے۔
روسی صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے غیر ملکی میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے روس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔
روس کی جانب سے جوہری ہتھیار استعمال کرنے پر غور کیے جانے سے متعلق سوال پر دیمتری پیسکوف نے کہا کہ نہیں، ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
کریملن کے ترجمان نے کہا کہ روس نہیں بلکہ یورپی ممالک روس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے مبینہ استعمال کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور اسی بنیاد پر یورپ میں خوف اور ہیجان کی فضا پیدا کی جارہی ہے۔
دیمتری پیسکوف نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور موجودہ صورتِ حال کو غیر جانبدارانہ اور حقیقت پسندانہ انداز میں دیکھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments