مشرقِ وسطیٰ کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ

لاہور: (دنیا نیوز) امریکا کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں مزید فوجی بھیجنے کی اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی خام تیل 102.31 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی 92.87 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا مشرق وسطیٰ میں مزید 10 ہزار فوجی تعینات کرنے کی تیاری میں ہے، جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ایران کے خلاف دوبارہ امریکی کارروائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...