بھارت نے 2023 کے بعد پہلی بار شرح سود میں اضافہ کردیا
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارتی مرکزی بینک نے مشرق وسطیٰ کے تنازع کے باعث بڑھتی مہنگائی اور روپے کی قدر میں کمی کے پیش نظر 2023 کے بعد پہلی بار شرح سود میں اضافہ کردیا۔
ریزرو بینک آف انڈیا کی 6 رکنی پالیسی کمیٹی نے متفقہ فیصلے کے تحت ریپو ریٹ 25 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 5اعشاریہ50 فیصد کردیا۔ مرکزی بینک کے مطابق عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال اور مہنگائی کے دباؤ کے باعث مالیاتی پالیسی میں سختی ضروری ہوگئی تھی۔ ریپو ریٹ میں اضافے کا مقصد مہنگائی کو قابو میں رکھنے اور روپے پر دباؤ کم کرنے میں مدد دینا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments