سری لنکا:خیراتی فنڈز کا غلط استعمال سابق صدر کی اہلیہ شیرنتھی گرفتار

سری لنکا:خیراتی فنڈز کا غلط استعمال  سابق صدر کی اہلیہ شیرنتھی گرفتار

کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا کی انسداد بدعنوانی اتھارٹی نے سابق صدر مہندا راجاپاکسا کی اہلیہ اور سابق خاتون اول شیرنتھی راجاپاکسا کو خیراتی فنڈز کے مبینہ غلط استعمال کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق ان کی تنظیم ’’سیریلیا ساویا فاؤنڈیشن‘‘ نے بچوں کے ہسپتال کیلئے پی ای ٹی اسکینر خریدنے کے نام پر ایک کروڑ سری لنکن روپے چندہ جمع کیا، تاہم تحقیقات میں سامنے آیا کہ اسکینر پہلے ہی چینی حکومت عطیہ کرچکی تھی۔ حکام کا الزام ہے کہ اس کے باوجود چندہ جمع کرنے کا سلسلہ جاری رکھا گیا اور رقم کا غلط استعمال ہوا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...