آئی ایم ایف کا ایل نینو سے متاثرہ ممالک کی مدد کا اعلان

آئی ایم ایف کا ایل نینو سے متاثرہ ممالک کی مدد کا اعلان

ایل نینو کی شدت مہنگائی کیلئے بڑے خطرات پیدا کرسکتی ہے :آئی ایم ایف سربراہ اے آئی پر سرمایہ کاروں کا اعتماد کم ہونا عالمی معیشت کیلئے خطرہ:کرسٹالینا جارجیوا

سنگاپور(اے ایف پی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے ایل نینو سے متاثرہ ممالک کو ممکنہ مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال ایل نینو کی شدت خوراک کے تحفظ اور مہنگائی کیلئے بڑے خطرات پیدا کرسکتی ہے ۔ وسطی امریکا میں خشک سالی جبکہ ایشیائی ممالک میں مون سون بارشوں میں شدید خلل سے فصلیں متاثر ہو رہی ہیں۔ محدود مالی وسائل رکھنے والے ممالک کو محتاط پالیسی اپنانا ہوگی  

اور بعض ملکوں کو بیرونی مالی معاونت پر انحصار کرنا پڑ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد کم ہونے سے عالمی مالیاتی استحکام متاثر اور اقتصادی ترقی کی رفتار سست ہوسکتی ہے ۔اے آئی عالمی اقتصادی نمو میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ، اس شعبے میں سست روی کے اثرات دنیا بھر میں محسوس ہوں گے ۔ ان کے مطابق اگر اے آئی سے متعلق سرمایہ کاری سے اعتماد اٹھ گیا اور سرمایہ تیزی سے اس شعبے سے نکلنے لگا تو عالمی مالیاتی استحکام کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا ہے کہ مہنگی توانائی سے متاثرہ گھرانوں اور کاروباری اداروں کی مدد کیلئے بجٹ خسارہ بڑھانا مزید پائیدار نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بڑھتی شرح سود اور قرض لینے کی لاگت نے حکومتوں کیلئے مالی دباؤ میں اضافہ کردیا ہے ۔ ہر بحران میں حکومتوں نے عوام اور کاروبار کو سہارا دینے کیلئے قرض لے کر بجٹ خسارہ بڑھایا، تاہم اب یہ سلسلہ مزید جاری نہیں رہ سکتا۔ 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...