چین:ووہان کے سابق میئر کو رشوت لینے پر 14 سال قید

چین:ووہان کے سابق میئر کو  رشوت لینے پر 14 سال قید

بیجنگ(اے ایف پی)چینی عدالت نے ووہان کے سابق میئر ژو ژیان وانگ کو کاروباری معاملات میں رشوت لینے کے جرم میں 14 سال قید اور 50 لاکھ یوآن جرمانے کی سزا سنا دی۔

عدالت کے مطابق سابق میئر نے 2003 سے مئی 2025 تک سرکاری عہدوں کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مختلف افراد اور اداروں کو تعمیراتی ٹھیکے ، کاروباری امور اور انتظامی منظوریوں کے حصول میں مدد دی۔ اس کے بدلے انہوں نے نقد رقم اور جائیداد کی صورت میں 6 کروڑ 5 لاکھ یوآن سے زائد مالیت کے فوائد حاصل کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...