فرانسیسی خلا باز سوفی ایڈنوٹ 8 ماہ بعد زمین پر واپس پہنچ گئیں

فرانسیسی خلا باز سوفی ایڈنوٹ 8  ماہ بعد زمین پر واپس پہنچ گئیں

کولون(اے ایف پی)فرانسیسی خلا باز سوفی ایڈنوٹ 8ماہ خلا میں گزارنے کے بعد زمین پر واپس پہنچ گئیں۔

انہوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر مجموعی طور پر 235 دن گزارے ، جو کسی یورپی خلا باز کا مسلسل مدار میں قیام کا نیا ریکارڈ ہے ۔44 سالہ خلا باز نے جرمنی میں یورپی خلائی ایجنسی کے تربیتی مرکز پہنچنے پر کہا کہ خلا میں انہوں نے خوشی سے لے کر مشکل ترین جذبات تک سب محسوس کیے ۔ ان کے مطابق زمین سے 400 کلومیٹر بلندی پر کوئی سرحد یا تقسیم دکھائی نہیں دیتی۔ایڈنوٹ کو اب جسمانی بحالی کیلئے تقریباً تین ہفتوں کے خصوصی پروگرام سے گزرنا ہوگا۔ وہ خلائی اسٹیشن سے باہر چہل قدمی کرنے والی پہلی فرانسیسی خاتون خلا باز بھی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...