فرانس : 500 سپر مارکیٹوں پر سائبر حملہ ، فریج اور فریزر گرم

 فرانس : 500 سپر مارکیٹوں پر سائبر حملہ ، فریج اور فریزر گرم

تازہ اور منجمد خوراک خراب ہونے سے لاکھوں یورو کے مالی نقصان کا خدشہ ہیکرز کی کولنگ سسٹمز کے سافٹ ویئر تک رسائی، درجہ حرارت تبدیل کردیا

پیرس (نیوز ایجنسیاں )فرانس بھر میں تقریباً 500 سپر مارکیٹوں کے کولنگ سسٹمز کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فریج اور فریزر کا درجہ حرارت بڑھنے سے تازہ اور منجمد خوراک خراب ہونے اور لاکھوں یورو کے مالی نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ متاثرہ سٹورز میں خوراک کو محفوظ رکھنے کے نظام میں مداخلت کے بعد حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے کولنگ سسٹمز کو دور سے کنٹرول کرنے کیلئے استعمال ہونے والے سافٹ ویئر تک رسائی حاصل کرکے ان کے درجہ حرارت میں تبدیلی کی۔

بعض متاثرہ یونٹس میں درجہ حرارت 26اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جبکہ بعض مقامات پر اس سے بھی زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ معمول کے مطابق سپر مارکیٹوں کے بعض فریزرز میں برف صاف کرنے کیلئے مختصر وقت کیلئے درجہ حرارت بڑھایا جاتا ہے ، تاہم اس واقعے میں کولنگ سسٹمز کے کنٹرول میں مداخلت کے باعث درجہ حرارت غیر معمولی حد تک بڑھنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تجارتی اداروں میں کولنگ، توانائی اور دیگر صنعتی نظاموں کو انٹرنیٹ کے ذریعے دور سے کنٹرول کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...