ہسپانوی عدالت کا بیرون ملک ووٹرز کے حق رائے دہی پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ
میڈرڈ(اے ایف پی)سپین کی سپریم کورٹ نے سابق آمر فرانکو کے دور میں جلاوطن شہریوں کی اولاد کو بیرون ملک ووٹرز کے حق رائے دہی کی معطلی برقرار رکھی ہے، جس سے نومبر کے انتخابات میں ہزاروں افراد کی شرکت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
2022 میں منظور کیے گئے قانون کے تحت بیرون ملک مقیم ہسپانوی باشندوں کی اولاد کو شہریت دی گئی تھی۔ عدالت نے قرار دیا کہ پابندی ان افراد پر لاگو نہیں ہوگی جو ثابت کرسکیں کہ ان کے والدین یا دادا ، دادی سیاسی، نظریاتی یا دیگر وجوہات کی بنا پر جلاوطن ہوئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments