بھارت:کاکروچ جنتا پارٹی کا سربراہ رہا،لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بھارت:کاکروچ جنتا پارٹی کا  سربراہ رہا،لندن میں بھارتی ہائی  کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

نئی دہلی(نیوز ایجنسیاں)بھارت میں الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کے دوران گرفتار کئے گئے کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو ہفتے کو رہا کر دیا گیا۔ 31 سالہ دیپکے کو جمعے کو نئی دہلی میں اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ احتجاجی ریلی میں شرکت کیلئے جا رہے تھے۔

پارٹی کے دو دیگر رہنما اشوتوش رانکا اور سورا داس 14 اکتوبر کو گرفتار ہوئے تھے اور تاحال زیر حراست ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں اور احتجاجی کارکن چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ادھر برطانیہ میں مقیم جنوبی ایشیائی تارکین وطن کی نمائندہ تنظیموں اور طلبا گروپوں نے نئی دہلی میں جاری عوامی تحریک سے اظہارِ یکجہتی کے لیے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بھارت میں جمہوری حقوق، حق رائے دہی اور پرامن احتجاج کے حق کے تحفظ کے لیے جاری جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...